• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس سے تعلق کے شبہے میں 3 مقدسی نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ

جمعہ 13-09-2013
in فلسطین
0
plf 13 relation wth hamas
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مرکزی عدالت نے دو فلسطینی اسیران پر حماس سے تنظیمی تعلق کا الزام عائد کیا ہے. ان کے خلاف مقدمے کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہو گی. عدالتی فیصلے کا نشانہ بننے والوں میں فلسطینی اسیر کفاح سرحان اور یعقوب ابو عصب شامل ہیں.

عدالت نے بیت المقدس ہی کے ایک اور رہائشی احمد علیان پر اسلامی تحریک مزاحمت کی سرگرمیوں میں شرکت کا الزام عاید کیا ہے.

فلسطینی اسیران کے خلاف عدالت میں پیش کردہ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ "تینوں ملزمان القدس میں حماس کی مجلس شوری کے رکن ہیں. انہوں نے اہالیاں القدس کے لئے متعدد تربیتی پروگرام تشکیل دینے کی خاطر شہر کے مختلف مقامات پر اپنے اجلاس منعقد کئے. دینی اور سماجی خدمات سے متعلق حماس کے مجوزہ پروگرام کا مقصد اہالیاں القدس کے دلوں میں تنظیم کے لئے ہمدردی پیدا کرنا تھا. نیز ان کوششوں کے ذریعے ملزمان حماس کی القدس الکبری میں تمکنت کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں.”

چارج شیٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ القدس سے تعلق رکھنے والے اسیران کی سرگرمیاں دراصل علاقے میں حماس کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کی خاطر سرمایہ فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں. چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان کے نام اردن سے مختلف تاجروں نے ہزاروں دینار منتقل کئے ہیں تاکہ اس فنڈ کو شہر میں حماس کی سرگرمیاں منظم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے.

فلسطینی اسیران کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج امیون کوہین سمجھتے ہیں کہ حماس عوامی خدمات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی ہے، اگرچہ بادی النظر میں اس کا مقصد انسانی خدمت معلوم ہوتا ہے تاہم اصل اور خفیہ مشن یہ ہے کہ اہل علاقہ کو اس ‘دہشت گرد’ تنظیم سے جوڑا جا سکے. عدالت کا کہنا تھا کہ رفاحی سرگرمیاں اور زکواة کا نظام ایسے ٹولز ہیں کہ جنہیں استعمال کر کے تنظیم اپنا اثر و نفوذ بڑھانا چاہتی ہے.

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.