(فلسطین نیوز،مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں اور کریک ڈاؤن میں 29 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بیشتر گرفتاریاں مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے کی گئی ہیں۔
کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کے مختلف قصبوں میں چھاپوں کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔جنین سے حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت 19 سالہ دھرم خالد بدرانہ، 20 سالہ محمد عبدالکریم ابو بکر، 19 سالہ محمد حسین عمارنہ، 18 سالہ ضیاء خالد زیدی، 18 سالہ عماد احمد کامل حرزاللہ، 20 سالہ مجد جمیل جربان، 19 امجد جمیل جرنا، 28 سالہ غسان محمد انعیرات اور 25 سالہ اسلام بسام ابو علی سیرس کے ناموں سے کی گئی ہیں۔
بیت المقدس میں تلاشے کے دوران احمد یاسر عبدللہ طہ ، ایاد ابراہیم سلیم شماسنہ، محمد احمد القفیہ، بکر الشامی، لوئی مہدی ابو الحمص اور محمود الشاویش کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی عمریں 15 سے 42 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔