قابض اسرائیلی فوج نے مئی کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 25 فلسطینی نونہالوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس امر کا اظہار فلسطین سے جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
چائلڈ میڈیا سرکل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی نونہالوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بلا روک جاری ہے۔ مئی کے پہلے دو ہفتوں کے دوران اٹھائیس فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ یہ تعداد ان دسیوں بچوں کے علاوہ ہہے کہ جو صہیونی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کی جارحیت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
فلسطینی وزارت اسیران کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دوسری انتفاضہ کے سن دو ہزار سے آغاز کے بعد سے سات مئی دو ہزار تیرہ تک کم سے کم نو ہزار پانچ سو فلسطینی بچے صہیونی حکام گرفتار کر چکے ہیں۔ اس طرح سالانہ گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کی اوسط 760 بنتی ہے۔ اب بھی اسرائیلی جیلوں میں 243 فلسطینی نونہال قید ہیں جن میں بیالیس کی عمر صرف سولہ برس ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
