فلسطین انتظامیہ کے سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ برس اپنے زیر نگین علاقے میں در اندازی کرنے والے 28 صہیونیوں کو بغیر کسی کارروائی اسرائیل واپس بھجوا دیا۔
یہ اقدام قابض حکام کی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے علی الرغم کیا گیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی اداروں نے اپنے زیر نگین علاقے میں دراندازی کے مرتکب صہیونیوں کو بغیر کسی کارروائی کے اسرائیل کے حوالے کیا۔
ادھر دوسری جانب سن 2012 ء میں فلسطینی انتظامیہ کے رہا کردہ حماس کے 121 حامیوں کو ‘گھن چکر پالیسی’ کے تحت اسرائیل نے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2012 ء میں دراندازی کے مرتکب تقریباً تمام 28 اسرائیل فوجی تھے۔ دراندازی پر فلسطینی پولیس ان افراد سے معمولی پوچھ گچھ کے بعد انہیں قابض فوج کے سول انتظامی دفاتر منتقل کر دیا جاتا جس کے بعد انہیں اپنے اپنے ٹھکانوں کو واپسی جانے کی اجازت دے دی جاتی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین