فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں متعدد شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ شہر کے مشرق میں ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔ صہیونی فوج کئی گھنٹے تک اس علاقے میں گشت کرتی رہی اور شہریوں پر صوتی بموں سے حملے بھی کیے۔
رپورٹ کے مطابق طولکرم کی مشرقی کالونی سے دو فلسطینی شہریوں فہد یاسین اور حسین ابو شنب کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں ہراں کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں دو دیگر فلسطینی نوجوانوں مصعب قوزح اور اسید عوض کو گرفتار کیا گیا تھا۔
غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے سابق فلسطینی اسیرہ یاسمین ابو سرور کو حراستی مرکز میں پیش ہونے کانوٹس جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے عایدہ پناہ گزین کیمپ میں شہریوں کے گھروں پر دھاؤے بولے۔ اس دوران دو فلسطینی شہریوں احمد الشیخ اور ھیثم ابو عیاش کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل شہر سے چار فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات آئی ہیں۔ صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کرنہتے خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کی۔ دورا کے مقام سے حمزہ محمود الشاتیت نامی شہری کو گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران ایک مکان سے تین بندوقیں اور دیگر آتشیں ہتھیار ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران 22 سالہ طالب علم محمد حسن زماعرہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نابلس سے زکریا جمیل نجار ابر ماہر، بیت بلا ل الشیخ اور رام اللہ سے احمد النوبانی اور سعید یوسف نامی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔