• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل: 26 فلسطینی اسیران کی رہائی کے عوض 1200 مکانات کی تعمیر کا اعلان

منگل 13-08-2013
in فلسطین
0
plf 4 aftar
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چند روز میں مزید 26 فلسطینی قیدی رہا کر دے گا۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان بحال ہونے والے براہ راست مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 

امریکی ثالثی میں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں طے پانے والی شرائط میں قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اس طرح پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والی فلسطینی قیدیوں کے نام طے کر لیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے سینئر ارکان اور سکیورٹی عہدیداروں کے ایک پینل نے گذشتہ روز رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فہرست پیر کے روز شائع کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی عہدیداروں کے اس پینل کی سربراہی اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعالون کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یالون نے رہائی پانے والےان 26 قیدیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 14 کو غزہ کی پٹی اور 12 کو مغربی کنارے میں بھیج دیا جائے گا۔ گذشتہ ماہ اسرائیل نے فلسیطنی انتظامیہ کے ساتھ 104 قیدیوں کی رہائی پر رضا مندی ظاہر کی تھی، جنہیں چار مرحلوں میں رہا کیا جائے گا۔

ادھر ان قیدیوں کی رہائی پر اعتراض کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدانوں کی خوشنودی کے لیے نیتن یاہو حکومت نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں مزید 12 سو مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ان مکانات کی تعمیر پر فلسطینی انتظامیہ نے شدید اعتراض کیا ہے، تاہم اس کی جانب سے مذاکرات کو معطل یا منسوخ کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان پہلے مرحلے کے مذاکرات واشنگٹن میں ہوئے تھے اور اس سلسلے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ہونا ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.