عبرانی جریدہ "یروشلیم” کی رپورٹ کے مطاق حکومت نے "زرفاتی شمعون” نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو شمالی بیت المقدس میں "بسغات زئیف” میں اڑھائی سو غیرقانونی مکانات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ جس اراضی پرمکانات تعمیرکیے جا رہے ہیں اس پر مذکورہ کمپنی نے چند روز قبل قبضہ کیا تھا۔ مجموعی طورپر جس جگہ یہ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں اس کا رقبہ 7 دونم سات ہزار مربع فٹ کے برابر ہے۔ صہیونی کمپنی کا دعویٰ ہےکہ اس نے یہ جگہ ایک ہفتہ پیشتر 50 ملین شیکل میں خرید کی تھی۔ جلد ہی وہ مزید اراضی بھی خرید کرنے والے جس میں 92 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی تعمیراتی کمپنی کو 160 مکانات کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں مجموعی طورپر 252 مکانات کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ "زرفاتی شمعون” فرم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد دو مزید پلاٹ خرید کرنے کا اراد رکھتی ہے جس میں کئی درجن رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
