(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں پانچ مقامات پر صیہونی فورسز پر فائرنگ کی گئی ، بعض مقامات پر دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا جبکہ چار مقامات پر صیہونی دشمن پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور بڑے پیمانےپر فوجی کارروائیوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اسرائیلی معروف عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 25 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں ، جن میں پانچ فائرنگ کے واقعات، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ اور چار پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق آباد کاروں کے تین حملوں، دو آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور مغربی کنارے کے 9 مقامات پر ہونے والے تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔
شعفاط پناہ گزین کیمپ میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی، فلسطینیوں نے بسگات زئیو یہودی بستی میں پٹرول بم پھینکے۔ مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ مزاحمت کاروں نے نے جنین کے مشرقی محلے پر دھاوا بولنے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔