(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہداء میں 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر اور تقریبا25ہزار لاپتہ ہیں۔
فلسطینی انکلیو کی وزارتِ صحت کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری سے ہونے والے نقصان کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فورسز نے سات اکتوبر سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہوا ہے جس میں مجموعی طورپر 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37،84 فلسطینی شہید جبکہ جبکہ10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر اور 25 ہزار لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ تاحال بماری سے تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا انھیں صیہونی افواج نے گرفتارکرلیا ہے۔
غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 283 فلسطینیوں کو شہید اور 814 کو زخمی کردیا ہے۔