رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 8 بار جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی فلسطین کے بحیرہ طبریا کے مغرب میں زمین کی گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔اتوار کے روز شمالی فلسطین میں مقامی وقت کے مطابق 2:4 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہÂ ماہرین نے شمالی فلسطین میں زلزلے کے مزید جھٹکوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقی ۔ شامی پٹیÂ زلزلوں کے حوالے سے مشہور ہے جہاں 90 سے 100 سال کے دوران تواتر کے ساتھ زلزلے آتے ہیں۔