اسرائیل کے ہفت روز عبرانی جریدہ”یروشلم” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت داخلہ کے زیرانتظام ہائوسنگ وتعمیراتھارٹی نے کل جمعہ کے بروز جبل ابوغنیم کالونی میں دو الگ الگ پلازوں اور ایک زیرزمین کار پارکنگ کی تعمیر کی منظوری دی۔ رہائشی مقاصد کے لیے اعلان کردہ دو پلازوں میں سے ایک میں 43 اور دوسرے میں 47 رہائشی فلیٹس بنائے جائیں گے۔
ایک دوسرے عبرانی جریدے”کول ھعیر” نے "زرفنی شمعون” نامی ایک تعمیراتی کمپنی نے جبل ابو غنیم کے مقام پر نو منزالہ تین پلازے تعمیر کرنے کے لیے مارکیٹنگ شروع کردی ہے۔ ان پلازوں میں مجموعی طورپر 142 رہائشی فلیٹس بنائے جائیں گے۔
اسرائیل کی ایک سیاسی جماعت”میرٹز” سے تعلق رکھنے والے بیت المقدس بلدیہ کے رکن فافاللو نے تعمیراتی منصوبے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ متنازعہ تعمیرات کے نتیجے میں عالمی برادری کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
