تضامن فائونڈیشن برائے انسانی حقوق نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ جلامہ اور بتاح تکفا کی اسرائیلی عدالتوں نے دو خواتین سمیت 23 فلسطینی قیدیوں کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
تضامن کے ایک وکیل محمد العبد نے کہا ہے کہ جلامہ عدالت نے 25 سالہ سیرین سوافتہ کی مدت حراست میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے تاکہ ان کی فائل ملٹری عدالت کو پیش کی جاسکے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بتاح تکفا عدالت نے 27 سالہ دونیا ضرار کی مدت حراست میں آٹھ دنوں کی توسیع کردی ہے تاکہ ان سے مزید تفتیش کی جاسکے۔
عبد نے کہا ہے کہ باقی 21 قیدیوں جن کا تعلق نابلس، جنین، رام اللہ، بیت لحم اور یروشلم سے ہے ان کی مدت حراست میں بھی توسیع کردی گئی ہے تاکہ ان سے مزید تفتیش کی جاسکے۔
