• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مارچ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید،159 املاک مسمار

پیر 04-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0881
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں مارچ کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 159 املاک اور گھروں کو مسمار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام عبداللہ الحورانی اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران شہید ہونے والے 23 فلسطینی شہریوں میں 5 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے 19 فلسطینیوں کو مختلف فوجی چوکیوں کے قریب فائرنگ کرکے شہید کیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے ہر فلسطینی شہری کو شہید کئے جانے کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا حالانکہ قابض فوج اس نوعیت کا کوئی ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکی ہے۔

اس کا اظہار عبدالفتاح الشریف شہید کے واقعے سے ہوتا ہےجسے بے گناہ گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک کل 209 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ ان میں 47 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران اسرائیلی فوج اور سول انتظامیہ نے فلسطینیوں کی 4250 دونم اراضی پرغاصبانہ قبضہ کیا۔ان میں سے 2300 دونم اریحا کے علاقے میں قبضے میں لیے گیے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ قبضے میں لی گئی زمین اسرائیلی ریاست کی ملکیت ہے۔

اس کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے اریحا شہر میں فلسطینی وزارت اوقاف کی ملکیتی 750 دونم اراضی پرغاصبہ قبضہ کیا۔ غاصب صہیونیوں کی جانب سے جنوبی نانلس میں قریوت، للبن ، الساویہ میں 1200 دونم اراضی پرقبضہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی ذاتی اراضی پربنائے گئے 17 پلازوں کو قانون قرار دیا جب کہ بیت المقدس بسگات زئیوف یہودی کالونی میں 900 اور جبل المکبر میں 18 مکانات کی تعمیر کی بھی منظور دی گئی۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں 23 فلسطینی شہید ہوئے۔ جب کہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں 45 بچوں سمیت 380 فلسطینیوں کو زخمی کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن بھی عروج پر رہا اور اس دوران 128 بچوں، 16 خواتین سمیت 647 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ ان میں 18 لڑکیوں کی عمریں 15 اور 17 سال کے درمیان ہیں۔ فلسطین کے مغربی کنارے سے شمالی فلسطین میں کام کاج کے لیے آنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہا اور اس دوران 1300 فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی مکانات اور املاک مسماری کی کارروائیاں بھی بدستور جاری رہیں۔ مارچ میں مجموعی طورپر فلسطینیوں کے 159 مکانات اور دیگر املاک مسمار کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسرائیلی فورسز نے 63 مکانات اور 96 دیگر تجارتی اور زرعی املاک کو بلڈوز کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.