• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’23 سال قبل فوت ہونے والے شیرخوار فلسطینی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

بدھ 13-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1854
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا ظالمانہ سلسلہ تو روز کا معمول ہے مگر بعض اوقات اسرائیلی فوج کے مظالم اس حد تک مضحکہ خیز شکل اختیار کر جاتے ہیں جن سے صہیونیوں کی فلسطینی دشمنی کے ساتھ ساتھ ان کی پرلے درجے کی جاہلیت کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے جاہلانہ پن کی ایک تازہ حماقت حال ہی میں سامنے آئی جب پتا چلا کہ صہیونی فوج نے 23 سال قبل پیدائش کے محض دو ہفتے بعد فوت ہونے والے فلسطینی شیر خوار کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی رام اللہ کے کفر مالک قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد توفیق بعیرات کو اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے جہاد کو فوج کے حوالے کر دے۔ توفیق بعیرات حیران اور پریشان ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے جس شخص کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے وہ 23 سال قبل دنیا میں آنے کے محض 15 دن بعد ہی دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔

محمد توفیق نے بتایا کہ نوٹس ملنے کے کچھ دیر بعد ان کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ باہر نکلے تو سامنے 10 اسرائیلی فوجی کھڑے تھے۔ انہوں نے بھی شیر خوار جہاد کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ اسے گرفتار کرنے آئے ہیں۔ اس پر اہل خانہ نے صہیونی فوجیوں کو بتایا کہ وہ جس شخص کی تلاش میں ہیں وہ تئیس سال قبل پیدائش کے دو ہفتے بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج اپنے موقف پر مصر رہے اور گھر کے تمام افراد کی الگ الگ شناخت پریڈ کی گئی۔

عبرانی اور عربی میں لکھے گئے نوٹس کے الفاظ کچھ یوں ہیں’’مسٹر جہاد محمد توفیق آپ کو رام اللہ بریگیڈ ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس ملنے کےبعد 11 جولائی متعلقہ ہیڈ کواٹر میں رابطہ کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.