• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی گرفتار

جمعہ 29-06-2018
in فلسطین
0
0Pala6392
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران 22 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں 13 اشتہاری شامل ہیں جو اسرائیلی تنصیبات اور یہودی آباد کاروں پر مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں جمعرات کی شام گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی، طلائی زیورات اور بڑی مقدارمیں نقدی لوٹ لی۔

اسرائیلی فوج نے جبل الشمالی میں کارروائی کے دوران عوامی محاذ کے رہنما محمد صبیح طنجہ، جسر التیتی میں وائل الفقیہ اور دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر نابلس میں مادما کے مقام پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ثابت نصار کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق اسیر محمد سعید عواد کو عورتا کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔

صیہونی فوج نے جنوب مشرقی نابلس میں عورتا کے مقام پر محمد سعید عواد اور دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

جنوبی نابلس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں جن کی عمریں 17 سال ہیں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں گھر جاتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس حکام نے 53 سالہ روضہ محمد ابو عیشہ  کو بیت المقدس سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 3 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ جب کہ شہر کے شمالی قصبے حلحول سے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

صیہونی فوج نے بیت لحم میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ شمالی رام اللہ میں جلزون اور بیت ریما سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.