اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے مغربی کنارے میں یہودیوں کو بسانے کے لیے شہر بیت لحم میں واقع مختلف یہودی بستیوں میں213 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے’’ھارٹز‘‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے یہ اجازت اس کے امریکا سےکیے گئے اس وعدے کے مخالف ہے جس میں اس نے یہودی بستیوں میں مزید رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حوصلہ افزائی سے گریز کا اقرار کیا تھا۔
اخبار نے بتایا کہ اسرائیلی ہاؤسنگ کی وزارت نے افرات نامی بستی میں انتہائی کم قیمت پر رہائشی یونٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روزنامے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا آفس دیگر یہودی بستیوں میں بھی ایسے ہی منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

