مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 1500 سے زاید یہودی بلوائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پریلغار کی اور مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے مزار میں گھس گئے۔
یہودی شرپسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کے دستے بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے چاروں اطراف سے مزار کوگھیرے میں لے لیا۔ مزار پرموجود فلسطینی شہریوں نے یہودیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی تاہم صہیونی فوج کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے اکیس افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قابض فوج نے اندھا دھند طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو منتشر کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
