(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1967 ء کےبعد سے اب تک اسرائیلی جیلوں مین 207 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں 71 فلسطینیوں کو اذیتیں دے کر شہید کیا گیا جب کہ 55 فلسطینیوں کی اموات صہیونی حکام کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں ہوئیں جب کہ 74 فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد قتل عمد کے طورپر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں لاپراہی کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کو زخمی حالت میں تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کےدوران سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں ڈالا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جن میں 400 بچے اور 70 خواتین شامل ہیں۔
