(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینیؒ کی وفات کی 36ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اسلامی حکومتوں پر فلسطینی مسئلے کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ یہ وقت نرمی، مصلحت یا غیرجانبداری کا نہیں، اور نہ ہی خاموش رہنے کا موقع ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی لوگوں کو بموں اور گولیوں سے قتل کر رہے ہیں۔ انسان کس قدر پست، ذلیل اور شیطانی ہو سکتا ہے! امریکہ اس جرم میں صہیونی ریاست کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور اسے اس خطے سے باہر نکال جانا چاہیے۔آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اسلامی ملک صہیونی حکومت کی کسی بھی شکل میں حمایت کرتا ہے تو اس کے ماتھے پر ہمیشہ کے لیے ذلت و رسوائی کا داغ رہے گا۔