رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’گروپ 77 + چین‘ کے سنہ 2019ء کے سیشن کی صدارت مملکت فلسطین کے حوالے کی گئی ہے۔ رواں سال اس گروپ کی صدارت مصر کے پاس ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں ’گروپ 77 + چین‘ کا اجلاس مصر کی زیرصدارت ہوا۔ یہ اجلاس جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔نیویارک میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کی۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال کے لیے اس اجلاس کی صدارت فلسطین کے حوالے کی جائے گی۔ جنوری 2019ء سے فلسطین اس گروپ کی صدارت کرے گا۔
خیال رہے کہ ’گروپ 77 پلس چین‘ کاقیام 15 جون 1964ءÂ کو عمل میں لایا گیا تھا۔ اس گروپ میں اس وقت 130 ممالک شامل ہیں۔ اس گروپ میں شامل ممالک باہمی اقتصادی مفادات کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے اہم ایشوز میں مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے مذاکرات کرتے ہیں۔
اس گروپ کو اضافی طور پر چین کی حمایت حاصل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ’گروپ 77 پلس چین‘ کا نام دیا گیا ہے۔