رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنہ 2018ء کے دوران قابض صیہونی فوج نے اب تک 234 فلسطینیوں شہید کئے۔ اس اعتبار سے اوسطا 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جاتا رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیشنل سوسائٹی برائے اسیران و شہداء کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 64 فلسطینی شہید جب کہ رواں سال اب تک 234 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔رپورٹ میں یکم جنوری 2018ء سے 30 ستمبر 2018ء کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یوں اوسطا ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید ہوتا رہا۔ سنہ 2017ء کی نبت یہ تناسب ساڑھے چار گنا زیادہ ہے۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 76 فلسطینی شہید کئے گئے اور وہ اوسطا 115 گھنٹے میں ایک شہید کا تناسب ہے۔