رپورٹ میں جنوری 2016ء سے جون 2016ء تک کے اعدادو شمار جاری کئے گئے اور ساتھ ہی سنہ 2015ء کی پہلی ششماہی کے دوران یہودی آباد کاری کے ساتھ تقابل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران فلسطینی شہروں میں 1195 نئے مکانات تعمیر کیے گئے جب کہ پچھلے سال اس عرصے میں 850 مکانات تعمیر کیے گئے تھے۔ یوں رواں سال یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے نصف میں یہودی آباد کاری سنہ 2015ء کی دوسری ششماہی کی نسبت 3 فی صد کم رہی ہے۔ پچھلے سال کی دوسری ششماہی میں 23 ہزار 691 مکانات کی تعمیر کے اعلانات کیے گئے تھے جب کہ رواں سال مجموعی طور پر 22 ہزار 898 مکانات کی تعمیر کے اعلانات اور اسکمیں منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
