• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2015ء میں غزہ کے 234 شہری صہیونی زندانوں کی نذرکیے گئے

جمعرات 31-12-2015
in فلسطین
0
Erez Cross
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال [ 2015 ء] کے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 234 فلسطینیوں کو حراست میں لے کرجیلوں میں قید کیا گیا۔ اسیران میں بچے، مریض، تاجر اور ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے غزہ کے شہریوں میں سے نصف کو سنہ 1948 ء کے مقبوضہ شہروں میں داخلے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ غزہ سے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے غزہ کے شہریوں کی تعداد 138 رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے مغربی کنارے کے راستے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کے خواہش مند کئی شہریوں کو غزہ اور غرب اردن کے درمیان گذرگاہوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں کئی طلباء اور اساتذہ بھی شامل ہیں جو غزہ سے باہر درس وتدریس کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے مگرقابض فوجیوں نے انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا۔

رواں سال کے دوران غزہ کی پٹی کے 52 ماہی گیروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں لے جایا گیا۔ بیشتر ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ سنہ 2015 ء کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کے خلاف بھی شرانگیز مہم جاری رکھی اور کم سے کم 32 تاجروں کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسنہ 2015ء میں غزہ کے 234 شہری صہیونی زندانوں کی نذرکیے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.