• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2014ء مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کا سال

منگل 06-01-2015
in فلسطین
0
plf escavationinaqsa
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کےذمہ دار ادارے الاقصیٰ فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں سال دو ہزار چودہ کے دوران قبلہ اول کی بنیادوں میں غیرقانونی کھدائیوں کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014ء کے دوران صہیونی حکومت کی جانب سے ایک جانب قبلہ اول کی بنیادوں میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور مزید گہرائی میں کئی سرنگیں کھودی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قبلہ اول کے قرب وجوار کے مقامات پر اسرائیلی توسیع پسندی کے کئی منصوبے شروع کیے گئے۔ بعض منصوبوں کا اعلان کیا یا جنہیں رواں سال میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ارادوں اور مذموم عزائم سے ایسے لگ رہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی کا سلسلہ رواں سال مزید شدت اختیار کرے گا اور قبلہ اول کی وقف شدہ اراضی کو یہودی مقاصد کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کی گئی تازہ کھدائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ قبلہ اول کے جنوب مغربی حصے میں الزاویہ کے مقام سے دیوار براق تک زیر زمین ایک طویل سرنگ کھودی گئی۔ قبلہ اول کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے سرنگوں کا مزید ایک جال بچھایا گیا۔ اس کے علاوہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کالونی میں باب الخلیل کی بنیادوں میں کئی سرنگیں کھودی گئیں جبکہ العین الفوقا کے مقام پر کھدائیوں کا ایک نیا منصوبہ زیرغور ہے۔

گذشتہ برس صہیونی حکومت کی جانب سے یہودیوں کی براہ راست قبلہ اول تک رسائی کے لیے مراکشی دروازے کی طرف سے لکڑی کا ایک پل بنایا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے فلسطین اور اردن کے احتجاج کے بعد مسمار کردیا گیا تاہم مراکشی دروازےکی بنیادوں میں بھی کھدائیوں کا عمل جاری رہا۔

مراکشی دروازے سے متصل مسجد اقصیٰ کی اراضی پر یہودی خواتین کے لیے ایک معبد تعمیر کیا گیا اور قبلہ اول کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرلیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.