• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں 2014ء کے دوران فلسطینیوں کے 112 مکانات منہدم

جمعرات 01-01-2015
in فلسطین
0
plf 112
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ گذشتہ برس اپنے عروج پر رہا۔ پچھلے سال کے دوران مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 112 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں  سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’’انفارمیشن بنک آبزرویٹری یونٹ‘‘ کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2000 ء کے بعد سے اب تک مشرقی بیت المقدس میں مسمار شدہ مکانوں کی تعداد 1342 ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 3031 بچوں اور 1506 خواتین سمیت 5760  افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2014 ء کے دوران بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کے حکم کے تحت فلسطینی شہریوں کے ایک سو بارہ مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں فوج کی مدد سے منہدم کرا دیا گیا۔ مکانات مسماری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی گھروں کی چھت سے محروم ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں گذشتہ برس منہدم کیے گئے مکانات سے 199 بچوں اور 83 خواتین سمیت 341  افراد بے گھر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں گذشتہ برس فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے رجحان میں غٖیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قابض فوج کی جانب سے گذشتہ برس 65 رہائشی اور 47 غیر رہائشی فلیٹس مسمار کیے گئے۔ جبکہ 20 فلسطینیوں کو خود اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کرنے پر مھبور کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں الطور کے مقام پر 15 مکانات مسمار کیے گئے جس کے نتیجے میں 39 بچوں سمیت 64 افراد بے گھر ہوئے۔ بیت حنینا میں مسماری کی 14 کارروائیاں کی گئیں جن میں 39 بچوں سمیت 65 شہری بے گھر ہوئے۔

اسی طرح سلوان میں آٹھ انہدامی کارروائیاں کی گئیں جن میں 29 بچوں سمیت 40 افراد بے گھر ہوئے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.