• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2014ء میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی 1000 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 29-04-2015
in فلسطین
0
plf 1000-moves
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے سال [ 2014 ء] کے شروع سے اب تک صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں نے مجموعی طورپر 1000 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان میں تازہ کارروائی گذشتہ ہفتے کو الخلیل میں جامع مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فوجی افسرپرچاقو سے حملے کی صورت میں کی گئی تھی۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ’’وللا‘‘ کی جانب سے مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کے شروع سے اب تک مجموعی طورپر 995 مزاحمت کارروائیاں کی گئی ہیں۔۔ ان میں سے 823 کارروائیاں پچھلے سال کی گئی جب کہ 172 کارروائیاں رواں سال کے دوران کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مزاحمتی کارروائیاں بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کی گئیں۔ ان میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ ، تیز دھار آلات سے حملوں اور گاڑیوں کے ٹکر مار کرانہیں کچلنے جیسے کارروائیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی پولیس اور فوج پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 814 پٹرول بم حملے کیے گئے۔ 142 بارودی سرنگ کارروائیاں کی گئیں۔ سولہ نار فائرنگ کےواقعات پیش آئے۔ رواں سال فائرنگ کا ایک واقعہ رونما ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلیوں پر چاقو سے حملوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے چار ماہ میں ایسے چار واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ پچھلے سال صرف تین واقعات پیش آئے تھے۔

گاڑیوں کے ذریعے صہیونیوں کو کچلنے کے مجموعی طورپر 15 واقعات پیش آئے۔ ان میں سے 11 واقعات پچھلے سال اور چار واقعات رواں سال پیش آچکے ہیں۔ ان واقعات میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.