فلسطینی حکومت نے سال 2011ء کی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ فلسطینی وزارتی کونسل کے میڈیا دفتر نے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کی حکومتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس رپورٹ میں حکومت نے مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی پیش کی ہے۔
سکیورٹی، گڈگورننس، سماجی، صعنتی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں حکومتی کارکرگی کو مفصل بیان کیا گیا ہے، بالخصوص سکیورٹی اور گڈ گورننس کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خارجہ تعلقات، سکیورٹی، قانون کی عمل داری، امن عامہ، وسائل کے انتظام کے شعبوں میں بہتری آئی۔
رپورٹ کے مطابق سماجی شعبے میں نمایاں کامیابیاں ملیں،حکومت نے سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کی ترقی، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کی فراہمی، ذرائع ابلاغ اور ثقافتی ترقی، اسیران کے معاملے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ اقتصادی، صنعتی بھی دیکھی گئی، حکومتی اقدامات کی بدولت زراعت اور سیاحت، ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے بھی ترقی کی جانب گامزن رہے۔
حکومت نے اپنی اس رپورٹ میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، ذرائع آمد و رفت میں پیش رفت کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ سال بھر کے دوران درپیش چیلنجز کو بھی مفصل بیان کیا ہے۔ آخر میں مستقبل کی حکومت کے لیے لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین