• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

2006ء سے اب تک چالیس فلسطینی اراکین پارلیمان اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار

پیر 26-12-2011
in فلسطین
0
plf 40_palestine
0
SHARES
3
VIEWS

plf 40_palestine

’’یورپی نیٹ ورک برائے دفاع فلسطینی اسیران‘‘ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سنہ 2006ء کے وسط میں چالیس اراکین پارلیمان کو گرفتار کر لیا تھا جن میں اکثریت کا تعلق اسی سال جنوری میں فلسطینی انتخابات میں سب سے زیادہ 74 نشستیں جیتنے والی جماعت حماس سے تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق جمہوریت کے دعوے دار اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے اس کے بعد بھی فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا اور اس وقت بھی اسرائیلی عقوبت خانوں میں موجود 23 فلسطینی اراکین پارلیمان دنیا بھر میں صہیونی ریاست کی رسوائی کا سامان بنے ہوئے ہیں۔
یورپی نیٹ ورک کے مطابق 1948ء میں فلسطین کے اٹہتر فیصد حصے پر قبضہ کر کے بنائی گئی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے اراکین کو حراست میں لینا تمام عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی توہین ہے۔ حکمران جماعت کے وزراء اور قانون سازوں کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پابند سلاسل کرنے کے بعد اسرائیل کو ساری دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے۔
عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ چوتھے جینوا کنونشن کی آرٹیکل34 کا کہنا ہے ’’کسی کو زیر حراست رکھنا ممنوع ہے‘‘ بالخصوص اس موقع پر جب حرکت کا تعلق کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور اتحاد سے ہو اس صورت میں اس جرم کی قباحت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کی 14 دسمبر 1974ء میں صادر کردہ ایک قرار داد میں اس بات کو دشمنی اور جارحیت گردانا گیا ہے کہ ایک ملک کسی دوسرے ملک کی خودمختاری، زمینی وحدت اور سیاسی آزادی سلب کرنے کے لیے مسلح قوت یا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی طریقہ استعمال کرے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.