• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 2000ء کے بعد 27 ہزار فلسطینی بچے اسرائیلی مظالم کا شکار ہوئے

منگل 05-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0907
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں اسرائیلی مظالم کا شکار ہونے والے بچوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2000 ء کے بعد سولہ سال کے عرصے میں 27 ہزار فلسطینی بچے اسرائیلی ظلم وستم کا نشانہ بنے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کی بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں بچوں کے قومی دن کی مناسبت سے وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 16 سال میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2070 فلسطینی بچے شہید اور 28 ستمبر 2000 ء سے مارچ 2016 ء کے آخر تک 13 ہزار فلسطینی بچے زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سولہ برسوں میں صہیونی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران 12 ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں تعذیب وتشدد کا نشانہ بنایا۔ ان میں 480 بچے اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ دوران حراست بچوں سے اقبالی بیانات کے حصول کے لیے تشدد کے ہولناک ہتھکنڈے بھی استعمال کئے گئے اور ایک اندازے کے مطابق گرفتار ہونے والے 95 فی صد بچوں کو اذیتیں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حیلوں بہانوں سے سالانہ 700 بچوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے بچوں میں آٹھ اور دس سال کے کم عمر بچے اور اسکول کی ابتدائی جماعتوں میں زیرتعلیم نونہالوں کو بھی اذیتیں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 سے 17 سال کی عمر کے 4.1 فی صد بچے اسکول نہیں جاتے بلکہ غربت کے باعث محنت مزدوری پرمجبور ہیں۔ حالیہ اعدادو شمار کے مطابق 1 لاکھ 2 ہزار فلسطینی بچے محنت مزدوری کرتے ہیں جب کہ سنہ 2011 ء میں یہ تعداد 65 ہزار تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسنہ 2000ء کے بعد 27 ہزار فلسطینی بچے اسرائیلی مظالم کا شکار ہوئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.