اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق تین دن کے اندر نکبہ کی یاد میں منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
انسانی امور کے رابطے کے لئے قائم اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے 14 سے 17 مئی تک نکبہ کی یاد میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کے فلسطینی عوام اور ان کی املاک 9 حملے دیکھنے کو ملے جبکہ اس کے علاوہ تین جگہ پتھرائو کرنے کے واقعات ہوئے جن میں چھ فلسطینی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دفتر کے مطابق اسرائیلی حکام نے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے علاقے "سی” میں دو فلسطینی گھروں اور چھ عمارتوں اور دکانوں کو مسمار کر دیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق ان عمارتوں کو مسمار کرنے کی وجہ تعمیراتی پرمٹ نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں صرف ان تین دنوں کی اسرائیلی کاروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
