القدس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فرروی کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے کے 70 شہریوں کو مکانات، دکانیں اور دیگر املاک مسمار کرنے کے انتظامی انہدامی نوٹس جاری کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر کاروں کے گیراج، صور باھر میں چار مکانات اور عیزریہ کالونی میں ایک پرانی تاریخی عمارت کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔
اس دوران العیسویہ میں الرجبی خاندان کو ان کےدو مکانات کی مسماری کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ سلوان اور عین الوزہ میں میں مسماری کے 50 نوٹ جاری کیے گئے۔ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں جزیرہ النقب کی وادی النعم ایک مکان مسمار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، الخلیل اور نابلس میں رہائشی مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کی مسماری کے لیے 150 نوٹس جاری کیے گئے۔
