قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے مغربی کنارے آنے والے بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں جگہ جگہ قائم اسرائیلی چییک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کی مشکلات میں کافی اضافہ ہوا۔ عینی شاہد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے مسجد اقصی کے بیس سے زائد معتکفین کو مغربی کنارے واپسی پر گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے سکیورٹی خدشات کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس سے مغربی کنارے آنے والی تمام بسوں کو تلاشی کے بہانے روکا۔ سواریوں کے شناختی کارڈز کی پڑتال کے بعد ان فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس شہر میں داخلے کے اجازت نامے نہیں تھے۔ بعد ازاں گرفتارشدگان کو نامعلوم تفتیش سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
