قابض اسرائیلی حکام نے یروشلم کے جنوب مغرب میں جبہ گائوں کے 20 صنعتی یونٹس کے مالکان کو انہدامی نوٹس بھجوائے ہیں۔
یروشلم کے ڈپٹی گورنرعبداللہ صیام نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی حکام نے آدم نامی یہودی بستی کے قریب واقع بیس صنعتی یونٹس کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ صنعتی یونٹس، یہودی بستی کے قیام سے پہلے علاقے میں موجود ہیں۔
عبداللہ صیام نے کہا کہ یونٹس گرانے کے نوٹس مختلف علاقوں میں جاری وحشیانہ اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ۔ اس کے علاوہ مقدس شہر میں یہودی آبادکاریوں کے تحفظ کے چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے نیچے اور ارد گرد سرنگوں کی کھدائی بھی ظالمانہ کاروائیوں کا حصہ ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین