رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کو بجٹ کی غیرمعمولی قلت کا سامنا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اونروا‘ کو 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی قلت کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون روزماری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بار بار ’اونروا‘ کو درپیش غیر مسبوق مالی مشکلات کے بارے میں باخبر کیا جاتا ہے۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے بجٹ کی قلت کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی قلت سے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے رواں سال جنوری کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سالانہ کی بنیاد پر دی جانے والی امداد 3 کروڑ 50Â لاکھ ڈالر کی امداد کم کرکے 60 لاکھ ڈالر کردیا تھا۔