• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کی علی الصباح گھر گھر تلاشی،20 فلسطینی گرفتار

جمعرات 22-02-2018
in فلسطین
0
0Pala6057
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج کی جانب سے غرب اردن اور القدس میں رات گئے اور علی الصباح گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رات کی تاریکی میں فلسطینی آبادی میں گھس کر زور دار دھماکے کیے اور کریک ڈاؤن کے دوران 4 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی سرچ پارٹیوں میں شامل فوجیوں کی بھاری نفری نے مشرقی نابلس میں شاہراہ بیکر پر چھاپے مارے، جنوب میں عبدالحق نامی شہری کے گھر پر چڑھ کر اسے چھاؤنی بنا دیا جب کہ مشرقی قبرستان، شاہراہ ابن رشد، خلہ الایمان، شاہراہ مسجد عثمان اور کلیہ الرضہ کے مقامات پر چھاپے مارے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ کئی مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

ادھر نابلس میں شاہراہ القدس، حارہ الشیخ مونس اور دیگر مقامات پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی۔ تلاشی کے دوران ھسام السلعوس اور ان کے دونوں بیٹوں نضال اور یاسر کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے رات گئے تلاشی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت احمد باسم حامد، ولید خالد ناصر، جہاد نضال علیان، احمد بصبوص اور محمود محمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

صیہونی فوج نے جنین، قلقیلیہ،سلفیت اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کوزدو کوب کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی علی الصباح گھر گھر تلاشی،20 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.