• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 20 فلسطینی گرفتار

جمعرات 14-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1860
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 20 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کی 15 گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ سعیر اور راس العروض کالونیوں میں داخل ہوا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو زد و کوب کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر فائرنگ بھی کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مختلف علاقوں کی بجلی کی تاریں کٹ گئیں جس کے نتیجے میں شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں وادی کالونی، کوازیبہ اور راس العروض میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت حسن حسین شلالدہ، جہاد عمر جرادات اور سعدی عمر جرادات کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے قطین کے علاقے میں قائم ماریہ قبطیہ اسکول اور اس کے قرب وجوار میں بھی فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی لی۔ الشیوخ قصبے میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

الخلیل شہر کے مغربی قصبے دورا میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔ گھروں میں توڑپھوڑ اور بچوں اور خواتین کو زد و کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طولکرم میں تلاشی کی کارروائیوں میں حماس رہنما سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب فلسطینی بھی شامل ہیں۔ مغربی رام اللہ میں خربثا کے مقام سے دو اور بیت المقدس میں الرام کے مقام سے چار فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے سات فلسطینیوں کو بدھ کو علی الصباح حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 20 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.