فلسطینی پرزنرز کلب کے سربراہ قدورہ فارس نے 20 فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا-
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی کا مسئلہ اہم ترین ہے- انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینی اسیران کی رہائی کے متمنی ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت مغویوں کی جانب سے گیلاد شالیت کے متعلق معلومات فراہم کیے جانے کے بعد بیس فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-
فلسطینی مزاحمتی گروپ گیلاد شالیت کے زندہ ہونے کے متعلق ثبوت پیش کریں گے- ذرائع کے مطابق اسرائیل جرمن ثالثی کے ذریعے ویڈیو کیسٹ حاصل کرے گا جس میں گیلاد شالیت کی ایک منٹ کی ویڈیو ہو گی