• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہوگئی

جمعرات 02-04-2015
in فلسطین
0
plf 20-journalist
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مارچ کے مہینے کے اختتام تک اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

فلسطینی محکمہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ے کہ مارچ میں صہیونی فوجیوں اور پولیس نے مزید 09 صحافیوں اور ابلاغیات کےشعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء علاقے میں سرگرم بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے امور پرخبریں دینے والے ادارے’’کیو پریس‘‘ سے وابستہ کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

اس کے علاوہ مارچ میں گرفتارہونے والوں میں بیت لحم نیوز نیٹ ورک کے نامہ نگار اسلام سالم اورالخلیل ریڈیو چار کے نامہ نگار علی العویوی بھی شامل ہیں جنہیں فلسطینی مظاہرین کی کوریج کے دوران حراست میں لیا گیا۔

اس سے قبل صہیونی فوجیوں نے الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار علاء الطیطی کو بھی الخلیل ہی سے حراست میں لیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے نتیجے میں جہاں عام شہریوں کی اندھا دھند گرفتاریوں اور ان پر تشدد کا سلسلہ جاری رہا وہیں تشدد کے واقعات میں کم سے کم سات صحافیوں کو بھی زخمی کیا گیا۔

زخمی ہونے والے صحافیوں میں القدس اخبار کے فوٹو گرافر محمود علیان،شذی حماد، مروہ عبید للتین کو رام اللہ میں بعلین کے مقام پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی جلوس کی کوریج کے دوران دھاتی گولیاں مار کرزخمی کردیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.