• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات سمیت 20 عمارتیں مسمار کردی گئیں

جمعرات 22-05-2014
in فلسطین
0
plf 20
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن سے متصل وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی

ایک تازہ کارروائی میں کم سے کم 20 مختلف عمارتیں مسمار کردیں۔ منہدم کی گئی عمارتوں میں فلسطینیوں کے رہائیشی فلیٹس، شیلٹر اور مویشیوں کے باڑے بھی شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے بدھ کے روز شمالی وادی اردن میں جفتلک کے مقام پر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا ایک نیا آپریشن شروع کیا، جس میں بیس عمارتوں کو مسمار کردیا گیا۔
مقامی فلسطینی شہری عدنان دعیس نے پی آئی سی کے نمائندے کو بتایا کہ جفتلک بستی میں اس کے زیراستعمال مویشیوں کے پانچ باڑے اور رہائیشی مقاصد کے لیے بنائے گئے ایک درجن کے قریب شیلٹرز مسمار کردیے۔ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی باشندوں نے یہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کر رکھے ہیں، جس پر ان کی مسماری ناگزیر ہے۔

ادھر وادی اردن میں فلسطینی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عارف دراغمہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے انہدامی کارروائیوں میں چھ مکانات اور مویشیوں  کے لیے بنائے گئے 12 باڑے مسمار کردیے۔ انہوں نے کہا کہ مسمار کی گئی عمارتیں چار سگے بھائیوں عمر، عمران، شحدہ اور عدنان دعیس کی ملکیت تھیں۔ مکانات مسماری سے کم سے پچاس افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.