اسرائیلی جیحون واٹر کمپنی کے اسٹاف نے قدیم بیت المقدس پر چھاپہ مارا اور پانی کے واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر العیود اور باب حطہ کے علاقے میں 20 گھروں کے پانی کے کنیکشن کاٹ دئیے۔
فلسطینی شہری اشرف زرباء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے پانی کی سپلائی معطل کردی ہے اور انہیں اپنے ہمسائیوں کے گھر سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔
زربا نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے شہریوں کے ذمہ کئی اسرائیلی کمپنیوں کے واجبات واجب الادا ہیں مگر بے روزگاری کی وجہ سے وہ یہ واجبات ادا نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی اور عرب عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے باشندوں کی ثابت قدمی کی حمایت کریں۔ اس موقع پر ایک اور شہری نے کہا کہ جیحون کمپنی کے ملازمین نے ان کے گھر کا پانی بھی بند کردیا ہے۔ ان کے گھر میں نو ارکان ہیں جن میں سے اکثریت بچوں کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
