نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے زیرحراست فلسطینی طالب علم کو چھ ماہ تک قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز7 ہزار شیکل (2000 امریکی ڈالر) کی ضمانت کے عوض رہا کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحافی براء ریحان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب مغربی قصبے تل سے ہے۔ ریحان جامعہ النجاح کا طالب علم ہے۔ اسے ماضی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج دونوں حراست میں لے کرقید و بند میں ڈالتی رہی ہیں۔