رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صحافتی حقوق اور ابلاغی کارکنوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دورانÂ اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو شہید اور 254 کو زخمی جب کہ 82 کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحافتی حقوق کمیٹی کی طرف سے کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران صیہونی فوج اور پولیس نے فلسطینی صحافتی حقوق کی 638 خلاف ورزیاں کیں۔
اسرائیلی فوج نے اپریل میں دو صحافیوں یاسر مرتجی اور احمد ابو حسین کو مشرقی غزہ میں مظاہروں کی کوریج کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رکھا اور اگست میں انسانی حقوق کی 129 بار خلاف ورزیاں کی گئیں۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے کی پاداش میں صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔