رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت قابض صیہونی کے ہاتھوں فلسطینیوں پر وحشیان تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران اور الضمیر کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کیا۔ تینوں فلسطینی بیمار بھی تھے اور انہیں بیماری کی حالت میں تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوران حراست فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بھی معمول بن چکا ہے۔
رپورٹ میںÂ بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے تشدد سے زیرحراست دو فلسطینی قیدی شہید ہوئے۔ اسیر السرادیح کو گولیاں مارنے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لیا اور تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔ اسیر محمد الریماوی کو 18 ستمبر وک تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔