رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے صحافی عماد ابو عواد کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل عماد اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید گزار چکے ہیں۔اس کے علاوہ قلقلیہ میں فلسطینی نوجوان اسلام الحجار کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثناء فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے قاسم سوی کی قید میں 15 دن کی توسیع کردی۔