جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کی جارحیت مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کر کے 2 فلسطینوں کوشہید اور 3 کو زخمی کردیا۔
یہ ایسے میں ہے کہ کل بھی مقبوضہ سر زمین کے نتانیا شہر کے بیت اسحاق علاقے میں ایک فلسطینی غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوا تھا۔