مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے "او آئی سی” کے وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے معاملے میں الجھنیں پیدا کرنے کوششیں کررہا ہےلیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر اسرائیل کو سنہ 1967 ء سے پہلے والی پوزیشن پر جانا ہوگا اور بیت المقدس پرقبضہ ختم ہوگا۔
مسٹر جاویش کا کہنا تھا کہ شام میں پچھلے چار سال سے جاری مسلح بغاوت اور اس کے نتیجے میں شامی فوج کے اپنی قوم پر مظالم انسانی المیہ ہے۔ صدر بشارالاسد کے اپنی قوم کے خلاف جرائم تمام حدودں کو پھلانگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات ہی شام کے بحران کا حل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
