اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مریضوں کے بیرون ملک بالخصوص اردن میں علاج کے لیے سفر پر پابندیاں بدستور قائم ہیں۔ گذشتہ ہفتے صہیونی فورسز نے 19 فلسطینی مریضوں کو اردن کے سفر سے روک دیا اور تمام فلسطینیوں کو مغربی کنارے اور اردن کے درمیان "الکرامہ” گذرگاہ سے واپس کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے قابض صہیونی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی اسباب کی بناء پر انیس فلسطینی مریضوں کو اردن جانے سے روکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے 29 ہزار فلسطینیوں کی اردن کی سرحد کے دونوں اطراف میں سفرکیا۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے بھی "الکرامہ” گذرگاہ کھلی رہے گی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے جن مریضوں کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا ان میں قابض اسرائیل کی عدالتوں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
