رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق صیہونی زندانوں میں مجرمانہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث شدید بیمار 19 فلسطینی قیدیوں کو ’الرملہ‘ نامی جیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس نام نہاد اسپتال میں منتقلی کے بعد بھی ان کے علاج کے معاملے میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور اسیران کے مطابقÂ الرملہ قید خانے میں منتقل کیے گئے فلسطینی مریض اسیران میں خالد شاویش، منصور مقودہ، معتصم رداد، ایمن الکرد، یوسف نواجعہ، اشرف ابو الھدیٰ، ناھض الاقرع، صالح صالح، محمد ابو خضر، عبدالعزیز عرفہ، سامی ابو دیاک، احمد المصری، محمد سالم دیب، عزالدین کرجات، ایاد حریبات، ادھم براغثہ، منیر الزین، محمد ناطور، ولید مسالمہ اور حسن شوکہ شامل ہیں۔یہ تمام فلسطینی قیدی صیہونی زندانوں میں بیماری کے عالم میں قید ہیں اور انہیں مسلسل مجرمانہ غفلت کا سامنا ہے۔ مریض اسیران میں کینسر، دل کے امراض کے شکار اسیران کے ساتھ ذیابیطس، گردوں، معدے اور کئی دوسرے خطرناک امراض کے شکار فلسطینی شامل ہیں۔