(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہری کو صیہونی فوج نے 19 نومبر 2011ء کو گرفتارکرکے مسلسل دو ماہ تک صیہونی عقوبت خانوں میں جسمانی اور نفسیاتی تشددد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے علاقے سبسطینہ کے رہائشی 44 سالہ فلسیطنی سامر یحییٰ محمد درویش مسلسل19سال صیہونی زندان میں گزارنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردئیے گئے ۔
ان پر صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
رہائی کے بعد سامر درویش کو جنوبی جنین کی الجلمہ چیک پوسٹ پرلایا گیا جہاں اس کےاقارب اوردیگر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
رہائی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے شہریوں سے بات کرتے ہوئے سامر دریش نے کہا کہ اس کی رہائی کی خوشی اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک اسرائیلی جیلوں میں آخری فلسطینی قید ہے۔اس نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدی انتہائی مشکل حالات اور گھٹن کی فضا میں قید کاٹ رہے ہیں۔ قیدیوں کو طرح طرح کی محرومیوں کا سامنا ہے اوران کے بنیادی انسانی حقوق بھی کھلے عام پامال کیے جا رہے ہیں۔