• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فروری میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 183 مکانات مسمار

جمعہ 04-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0536
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی فوج نے فروری کے مہینے میں فلسطینی شہریوں کی ایک سو 83 املاک مسمار کردیں جن میں درجنوں رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔

فلسطین میں قائم ایپلائیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے 97 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کیا جس کے نتیجے میں دسیوں خاندان مکان کی چھت سےمحروم ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 83 دیگر املاک جن میں دکانیں، مویشیوں کے استعمال کے لیے بنائے گئے عارضی شیلٹرز اور دیگر املاک شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے دوران جہاں قابض فوج نے فلسطینیوں کے تعمیر شدہ مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کیا وہیں 139 مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر کاعمل بھی روک دیا گیا۔

یہودی توسیع پسندی اور یہودی آباد کاروں کی کارروائیوں کی تفصیلات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے فروری میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے پھل دار باغات کے پودوں کے خلاف بھی حملے جاری رکھے اور 180 پودے تلف کردیے گئے جن میں اخروٹ اور زیتون کے پودے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے 41 بار فلسطینیوں پر تشدد کیا۔

فلسطینیوں کی املاک اور اراضی پرغاصبانہ قبضے کا سلسلہ بھی عروج پررہا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے اور اسرائیلی حکام نے 653 دونم کا رقبہ فلسطینیوں سے غصب کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفروری میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 183 مکانات مسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.